اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کی ایران میں مداخلت نمایاں/ تخریبکاروں کی حمایت کی مذمت

روس کے ایک سینیٹرنے امریکہ کی طرف سے ایران میں بے جا مداخلت نیز بلوائیوں اور تخریب کاروں کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے اندر مٹھی بھرتخریب کاروں کی کھل کر حمایت کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲
تاریخ اشاعت: 12:00 - January 02, 2018

امریکہ کی ایران میں مداخلت نمایاں/تخریبکاروں کی حمایت کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے ایک سینیٹرکنسٹانٹن نے امریکہ کی طرف سے ایران میں بے جا مداخلت نیز بلوائیوں اور تخریب کاروں کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے اندر مٹھی بھرتخریب کاروں کی کھل کر حمایت کررہا ہے۔

روسی سینیٹر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کھل کر تخریبکاروں کی حمایت کررہے ہیں جبکہ تخریبکاروں کی حمایت کو وہ ایرانی عوام کی حمایت قراردے رہے ہیں یہ بالکل جھوٹ اور دھماکہ ہے۔ امریکہ ایرانی عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے جس نے ایرانی عوام کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ امریکہ اس و قت ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ مشورے کررہا ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے 12 دسمبر کو ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کی ایک قرارداد پر دستخط بھی کئے ہیں۔ روسی سینیٹر نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کے اندر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں کیونکہ ایران نے عراق اور شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ناپاک  منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے اور ایرانی قوم امریکہ کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں