مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے اس دورے میں وزیردفاع خرم دستگیر خان اورپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی فوجی اتحاد کی مشقوں کامعائنہ کریں گے۔
دورے کے دوران شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب ایک ایسے وقت پر ہورہا ہے کہ محض دو دن قبل اسلامی ملک شام پر امریکا اس کے اتحادیوں نے متعدد میزائل داغے تھے جس کی آل سعود نے بھی کھل کرحمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان نے ان حملوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے حملوں کو شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
پیغام کا اختتام/