مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مشن میں تبدیلی نہیں آئی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوجیوں کو جلد سے جلد واپس بلانا چاہتے ہیں اس درمیان اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شام میں جب تک امریکی مقاصد پورے نہیں ہو جاتے شام میں امریکی فوجی باقی رہیں گے۔
فرانسیسی صدر امانوئل میکروں نے بھی کہا ہے کہ پیرس نے شام میں طویل مدت فوجی موجودگی کے سلسلے میں واشنگٹن کو رضامند کر لیا ہے۔شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں یہ متضاد بیانات ایسی حالت میں سامنے آرہے ہیں کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام کے شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنا کر شام پر میزائل حملہ کیا ہے۔
پیغام کا اختتام/