16 October 2024

ایران پاکستان سرحدں پر مشترکہ سیکورٹی بندوبست پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے ایران پاکستان سرحدوں پر مشترکہ سیکورٹی بندوبست کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۴۵
تاریخ اشاعت: 18:13 - April 19, 2018

ایران پاکستان سرحدں پر مشترکہ سیکورٹی بندوبست پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بارڈ سیکورٹی فورس کے کمانڈر برگیڈیئر جنرل قاسم رضایی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ دہشتگرد گروہوں کو اپنی سرزمین میں پناہ نہیں لینے دیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی خواہش ہے کہ ایران پاکستان سرحد کی مشترکہ نگرانی کے پروگرام کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔

جنرل قاسم رضایی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج نے بعض دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور اگرایسا ہوا ہے تو پاکستان ان دہشتگردوں کو ایران کے حوالے کرے۔انہوں نے کہا کہ جس قسم کی دہشتگردانہ کارروائیاں کی جاتی ہیں ان سے دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پرکسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے اور وہ وہاں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی ایک ٹیم پاکستان سے ایران کے اندر ایک سیکورٹی ٹاور پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کرنا چاہتی تھی لیکن ایرانی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔اس جھڑپ میں تین دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ سپاہ پاسداران کے دو اور بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں