اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۱۳
تاریخ اشاعت: 23:16 - April 25, 2018

اقوام متحدہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پائیدار امن کانفرنس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں.

انہوں نے خطے میں قیام امن و سلامتی اور بحرانوں کو غیرفوجی طریقوں سے حل کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو اہم قرار دیا.

فریقین نے شام اور یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے پائیدار امن سے متعلق اجلاس سے بھی خطاب کیا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں