16 October 2024

یورپ و امریکہ دنیائے عرب کو لوٹنا چاہتے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یورپ و امریکہ دنیائے عرب کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۲۳
تاریخ اشاعت: 10:17 - April 27, 2018

یورپ و امریکہ دنیائے عرب کو لوٹنا چاہتے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے شمال مغربی شہر تبریز میں تبریز دو ہزار اٹھارہ کے زیرعنواں ایک پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام پر غاصب صیہونیوں کے ظلم و تشدد کو غلط اور نادرست افکار کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ علاقے کے بعض ممالک سمجھتے ہیں کہ مغربی ایشیا کے بارے میں وائٹ ہاؤس کو فیصلہ کرنا چاہئے اور ان کا یہ بھی خیال ہے کہ ایک ظالم و غاصب حکومت کو ہمیشہ علاقے کے بعض عوام پر مسلط رہنا چاہئے۔

صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اغیار نے کبھی بھی  مشرق وسطی میں امن قائم نہیں کیا ہے کہا کہ افغانستان میں ہونے والی تباہی، عراق پر زمینی و فضائی حملہ، علاقے پر دہشت گردی کا تسلط اور اسی طرح سعودی عرب کو فراہم کئے جانے والے مختلف قسم کے بم اور ہتھیار نیز جنگی طیارے، علاقے میں اغیار کی موجودگی کا ہی نتیجہ ہیں۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے پوری دنیا پر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ اس نے کبھی بھی عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کی ہے  کہا کہ دنیا کے ساتھ ایران کا وسیع اور تعمیری تعاون و مفاہمت صرف ایٹمی معاہدے کی بنا پر ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری دنیا کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات کی کوشش کرتا رہا ہے اور اس نے ہمیشہ اعلان کیا ہے کہ درست راہ صرف دو طرفہ فتح ہی ہے۔

ایران کے صدر نے سیاحت کے فروغ کو دنیا کے ساتھ تعمیری مفاہمت کا ایک اہم طریقہ قرار دیا اور کہا کہ سیاحت، دنیا اور ماضی کی تاریخ سے قوموں کی آشنائی کا سبب بن سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے شہر تبریز کو دو ہزار اٹھارہ میں اسلامی ملکوں کے سیاحتی دارالحکومت کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ تاریخی شہر خاص قدرتی جذّابیت اور دستکاری کی صنعتوں اور خاص موسیقی سے اپنی شناخت رکھتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں