16 October 2024

ایران کی مسلح افواج ملکی دفاع کا مستحکم حصار

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج پوری طاقت اور شجاعت کے ساتھ وطن کی عزت و سربلندی کا دفاع کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۳۵
تاریخ اشاعت: 13:06 - April 30, 2018

ایران کی مسلح افواج ملکی دفاع کا مستحکم حصارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت دفاع کے بعض افسروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج پوری طاقت اور شجاعت کے ساتھ تمام دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہیں لہذا قوم کو کسی سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی شجاعت اور استقامت کے سبب ایران کے دشمنوں کو تاحال اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کو ملکی دفاع اور سلامتی کا مضبوط اور مستحکم حصار قرار دیا۔
جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اسٹریٹیجک طاقت کی حامل ہیں اور علاقائی سلامتی کے دفاع کی مکمل توانائی رکھتی ہیں۔  

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے اور ایران خطے کے امن و استحکام کے تحفظ پر مسلسل زور دیتا آیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں