16 October 2024

اسرائیلی وزیراعظم کی خودساختہ کہانی پرکڑی تنقید

ایران کے وزیرخارجہ نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے الزامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کو خودساختہ کہانی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۴۵
تاریخ اشاعت: 21:41 - May 02, 2018

اسرائیلی وزیراعظم کی خودساختہ کہانی پرکڑی تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں نیتن یاہو کی خودساختہ کہانی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی من گھڑت کہانی سنائی اور اب دوبارہ ایسی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس بار بھی اسے ماضی کی طرح ناکامی کا  منہ دیکھنا پڑے گا.

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس بات کا دعوی کیا تھا کہ ناجائز صیہونی ریاست کے پاس ایران کے خفیہ دستاویزات موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے.

حالانکہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے متعدد بار اعلان کیاہے کہ ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں