مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اسلامی تبلیغات کی کوآردی نیشن کونسل کی انتفاضہ و قدس کمیٹی کے چیئرمین رمضان شریف نے رواں سال کے عالمی یوم قدس سے متعلق منعقدہ پہلے اجلاس میں کہا ہے کہ صیہونیوں کے خلاف جدوجہد میں فلسطینیوں کی نئی حکمت عملی کے تحت واپسی مارچ سے اسرائیل کی مخالفت میں فلسطینیوں کا عزم ماضی سے کہیں زیادہ مستحکم و استوار ہو گا۔
واپسی مارچ تیس مارچ کو یوم الارض سے شروع ہوا ہے جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس دوران صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں اب تک پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور تقریبا آٹھ ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
ایران کی اسلامی تبلیغات کی کوآردی نیشن کونسل کی انتفاضہ و قدس کمیٹی کے چیئرمین رمضان شریف نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی امریکی سازش پر مسلمانوں کے آہنی عزم سے پانی پھر سکتا ہے۔