اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانو فوبیا ایک جھوٹا پروپیگنڈہ اور سازش ، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کہا ہے کہ ایرانوفوبیا جھوٹا پروپیگنڈہ اور ایک سازش ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۸۵
تاریخ اشاعت: 20:01 - May 08, 2018

ایرانو فوبیا ایک جھوٹا پروپیگنڈہ اور سازش ، صدر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو صوبہ خراسان رضوی میں چار سو چھتیس ترقیاتی اور اقتصادی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اس بات کا ذ کر کرتے ہوئے کہ بعض ملکوں کی یہ جھوٹی تشویش اورغلط سوچ کہ ایران ایٹم بم بنارہا ہے دور ہوگئی ہے کہا کہ ایران نے بعض ملکوں کی یہ تشویش ایٹمی معاہدے میں پوری  طرح ختم ہوچکی ہے اور ایٹمی معاہدہ مکمل طور پر یہ اطمینان دلاتا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران امریکا کا اصل مقصد ایران کی آزادی و خود مختاری اور علاقے میں اس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا تھا لیکن ایران کے عوام پوری قوت کے ساتھ اس کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے جیسا کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران انہوں نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کا مقابلہ کیا ہے۔

صدر ڈاکٹر روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آج صرف امریکی حکام ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہا کہ اگر امریکیوں نے اپنے وعدے کے برخلاف کو‏ئی قدم اٹھایا تو عالمی رائےعامہ اور دنیا کی حکومتیں امریکا کو عہد شکن اور وعدہ خلاف سمجھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران نے مختلف ضروری فیصلے کرلئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے کوئی غلطی کی تو بعد میں وہ پچھتائے گا اور اس کی سمجھ میں آجائے گا کہ اس نے اسٹریٹیجک غلطی کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے زور دے کر کہا کہ اگر امریکا یہ چاہتاہے کہ ایران آزاد و خود مختار نہ رہے اور علاقے میں اس کا اثر و رسوخ نہ رہے بلکہ وہ واشنگٹن کے تابع رہے  تو اس کی بھول ہے اور اس کو جان لینا چاہئے کہ ایران کے عوام پوری طاقت و توانائی کے ساتھ امریکی اہداف کا مقابلہ کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کہا کہ ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ فارن کرنسی یا زر مبادلہ سے متعلق  ہر شعبے میں ان کی ضرورت کو پورا کریں گے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملکی خزانے میں کافی مقدار میں زرمبادلہ کا ذخیرہ موجود ہے کہاکہ اگر موجودہ صورتحال میں ہم زر مبادلے کے ذخیرے پرکنٹرول نہ کرتے تو ممکن تھا کہ ملک کے خلاف کوئی سازش ہوجاتی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں