اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

لندن: نیو ائر کے جشن کے دوران چھری مار واقعات میں 4 نوجوان قتل

لندن میں نیوائر کے جشن کے دوران چھریوں کے وار سے چار نوجوانوں کو قتل اور پانچویں کو شدید زخمی کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۴
تاریخ اشاعت: 12:33 - January 02, 2018

لندن: نیو ائر کے جشن کے دوران چھری مار واقعات میں 4 نوجوان قتلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعات نیوائرکے جشن سے غیر متعلقہ تھے۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چھری مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں اور یہ اس کی بدترین مثال ہے جبکہ شہر کے لیے یہ واقعات تشویش ناک تصور کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ لندن میں 2017 کے دوران چھریوں کے وار سے کم از کم 80 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا جن میں سے 25 نابالغ بچے تھے۔

لندن میں پیش آنے والی قتل کی چار مختلف وارداتوں کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جو سٹی سینٹر سے دور پیش آئی تھیں جہاں نیو ائر کے حوالے سے ہونے والی آتش بازی کو دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔

ایک 18 سالہ نوجوان کو شمالی لندن میں نشانہ بنایا تھا جو بعد ازاں ہسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا جبکہ اس سے قبل 20 سالہ نوجوان شمالی لندن کے علاقے سیٹ ہیم اور جنوبی لندن میں 17 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا تھا۔

نئے سال کے پہلے روز 20 سالہ نوجوان کو اولڈ اسٹریٹ میں نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک اور 20 سالہ نوجوان کو بھی چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا گیا تھا جنھیں ہستپال میں طبی امداد دی جارہی ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کمانڈر نیل جیروم کا کہنا تھا کہ 'یہ دل دہلا دینے والے واقعات ہیں، ایک ایسے وقت میں جب ہم سب 2018 کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے ہیں لیکن چار خاندان اپنے پیاروں کے دنیا سے چلے جانے کا غم منا رہے ہیں'۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مارچ 2017 سے چھری کے حملوں کے 12 ہزار ایک سو کے قریب واقعات رجسٹر کردیے ہیں جس کے نتیجے میں 4 ہزار 400 افراد زخمی ہوگئے ہیں جو گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر میں یکم جنوری 2017 سے 22 دسمبر 2017 کے دوران 77 افراد کو چھریوں کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔

لندن کے میئر صادق خان کے دفتر سے نومبر 2017 میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ سال کے آغاز سے جب تک 40 افراد کو قتل کیا گیا جن میں سے 25 نابالغ تھے۔

صادق خان نے چند اسکولوں میں دھاتی آلات کے ڈیٹیکٹر سمیت چھری مار واقعات کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا تھا جبکہ حکومت بھی چھری رکھنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر غور کررہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں