مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عراق میں آج پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ عرام کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
عراق میں سابق ڈکٹیٹر اور معدوم صدر صدام کی حکومت کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں جبکہ داعشدہشت گرد تنظیم پر غلبہ پانے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔
عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 7367 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے جو عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشستوں کے لئے قسمت آزمائی کررہے ہیں۔
پارلیمانی انتخابات کےموقع پر پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/