16 October 2024

پاکستان اور امریکا کے تعلقات بدستور کشیدہ

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بہتربنانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوتی نظر آ رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۱۴
تاریخ اشاعت: 22:40 - May 13, 2018

پاکستان اور امریکا کے تعلقات بدستور کشیدہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں تلخی آتی جارہی ہے اور کوششوں کے باوجود اس میں بہتری نہیں آ رہی ہے۔

امریکی پابندیوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے والی کمیٹی کا  دہشتگرد عمر خراسانی پر پابندیاں ہٹانا تشویشناک ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر خارجہ بھی اقامہ زدہ نکلے، جب بجٹ کے لیے راتوں رات وزیر بن جاتے ہیں تو وزیر خارجہ کیوں نہیں بنایا جارہا، جلد ازجلد وزیر خارجہ تعینات کیا جائے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں