اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کا اصل نشانہ ایران کا اسلامی انقلاب، جوہری پروگرام صرف بہانہ

کشمیری رہنما کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علحیدگی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۱۵
تاریخ اشاعت: 23:01 - May 13, 2018

امریکہ کا اصل نشانہ ایران کا اسلامی انقلاب، جوہری پروگرام صرف بہانہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف امریکہ کی نئی محاذ آرائی کے خلاف  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی تنظیم، انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو ٹرمپ کی اسلام و مسلم دشمن عزائم کی کڑی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ خود ساختہ فیصلہ اسلامی جمہوری ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

آغا سید حسن نے کہا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا اور رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے روز اول سے ہی اس معاہدے سے متعلق امریکہ کی نیت پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس قدر امریکہ ایران کے ساتھ مخاصمت کی راہ اختیار کرے گا، ایران اور انقلاب اسلامی اس قدر مستحکم اور ناقابل تسخیر بن جائے گا۔

اس دوران مولانا سید یوسف الموسوی نے امریکہ اوراسرائیل کے جابرانہ عزائم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اصل نشانہ ایران کا اسلامی انقلاب ہے جبکہ جوہری پروگرام صرف ایک بہانہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں