16 October 2024

جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوریٰ اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین 'علاالدین بروجردی' نے برسلز کا دو روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کی ضرورت اور امریکی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے پر گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۷
تاریخ اشاعت: 7:52 - January 26, 2018

جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علا الدین بروجردی نے اپنے یورپی ہم منصب کی دعوت پر برسلز کا دورہ کیا۔ انہوں نے منگل اور بدھ کے روز مختلف ملاقاتیں کیں جن میں ایران کے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر تاکید کی۔

بروجردی نے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین 'ڈیوڈ میک آلیسٹر' کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی حکومت کی منفی پالیسی کا مقابلہ کریں۔

فریقین نے اس موقع پر مغربی ایشیائی خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص ایران اور یورپی پارلیمنٹ کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

علا الدین بروجردی نے اس موقع پرکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور جوہری معاہدے کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ہم اس مقصد کے لئے اہم قدم اٹھانے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یورپی ممالک اپنے مفادات کی خاطر امریکی فیصلوں پر انحصار کرنے کے راستے سے نکل جائیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری معاہدے کے خلاف پالیسیوں کا موثر انداز میں جواب دیں۔

اعلی ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم مہلک ہتھیار بالخصوص جوہری ہتھیاروں کی شدید مخالفت کرتے ہیں تاہم میزائلی پروگرام پر کسی ملک کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔

انہوں نے ایران اور مختلف ممالک بالخصوص یورپ کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون کو اہم قرار دیا۔

اس ملاقات میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ یورپ، ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع کو اہم سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

اس دورے کے موقع پر علا الدین بروجردی نے بیلجیم کے ایوان نمائندگان کے صدر کے ساتھ بھی ملاقات کی. اس موقع پر فریقین نے عوام کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ بالخصوص تہران اور برسلز کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز پر زور دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں