مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تین خرداد مطابق چوبیس مئی کی تاریخ، سن انّیس سو بیاسی میں جنوب مغربی ایران کے شہر خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ ہے اور اسی بنا پر اس دن کو استقامت، ایثار اور کامیابی کے دن سے موسوم کیا گیا ہے۔
فوج، سپاہ اور پولیس فورس کے جوانوں اور کمانڈروں نے جمعرات کے روز خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مزار اقدس پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حضرت امام خمینی، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور شہدا کی امنگوں سے تجدید عہد کیا۔
پیغام کا اختتام/