مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےتمام پندرہ ارکان نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیے۔ اس قرار داد میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنے اور عام لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کیے جانے کو بھی غیر انسانی فعل قرار دیا گیا ہے۔
اس قرار داد میں دنیا بھر میں لڑائیوں میں الجھے تمام فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
سلامتی کونسل کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلح جھڑپیں اور غذائی ناامنی کے واقعات عام شہریوں کے جبری کوچ کا سبب بن سکتے ہیں اور یہ صورتحال جنگ کے دوران زراعت اور ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔
پیغام کا اختتام/