16 October 2024

پاک افغان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی

افغان سلامتی امور کے مشیر اور اعلیٰ عسکری قیادت نے پاکستان کےمشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۰۰
تاریخ اشاعت: 11:09 - May 28, 2018

پاک افغان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتیlمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کے دورے پر پہنچا جس میں افغان سلامتی امور کے مشیر امورمحمد حنیف اتمر، افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کے چیف معصوم ستانکزئی، افغان فوج کے سربراہ محمد شریف یفتالی، افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمر زاخیلوال اور وزیر داخلہ واعظ برمک شامل ہیں۔

افغان سلامتی امور کے مشیر امورمحمد حنیف اتمر کی قیادت میں وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک افغان دوطرفہ امور، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان اور پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے دورہ افغانستان کے دوران کابل میں افغان صدر اشرف غنی سمیت اعلیٰ سیکورٹی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کرکے سرحدی سیکورٹی اور افغان امن عمل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی تھی.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں