اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریبات، کشمیر میں ہڑتال

ہندوستان میں آج 69 واں یوم جمہوریہ پورے جوش خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ نئی دہلی کے راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے وہیں ریاستوں میں بھی اس موقع پر شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ یوم جمہوریہ کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۱
تاریخ اشاعت: 14:26 - January 26, 2018

ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریبات، کشمیر میں ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت دہلی میں پولیس ، نیم عسکری فورس ، آئی ٹی بی پی ، این ایس جی کمانڈو ٹیموں کے علاوہ نشانہ بازوں کی ٹیم اونچی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں تاکہ کسی بھی خطرے کو رونما ہونے سے پہلے ٹالا جاسکے۔ سیکورٹی فورس کے 7175 اہلکاروں میں 600 خواتین شامل ہیں۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے عوام کے نام  اپنے پیغام میں مساوات اور بھائی چارے کو مستحکم کرنے اور مختلف اداروں کو اصولوں اور اقدار کی بنیاد پر چلانے پر زور دیا۔

رام ناتھ کووند نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا سبھی کا خواب ہے ۔ ایک بہتر ہندوستان کی تعمیر کے لئے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئیے اور ایسا ہندوستان بنانا ہے جو اپنی صلاحیتوں کے مطابق اکیسویں صدی میں ترقی کی نئی بلندیویں پر کھڑا ہو۔

ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ساتھ ہی اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر آج عام ہڑتال ہے تمام کاروباری و تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں