اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عوام کا لہو دیکر امن حاصل کیاہے، پاک آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے دیرپا امن، استحکام اور سماجی و اقتصادی پیشرفت میں مدد ملنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے اپنے عوام کے لہو اور قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کرکے امن حاصل کیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۱۰
تاریخ اشاعت: 12:35 - May 29, 2018

عوام کا لہو دیکر امن حاصل کیاہے، پاک آرمی چیفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے طویل عرصے تک نظرانداز اور دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی علاقے کے دیرپا امن، استحکام اورسماجی اوراقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

وہ فاٹا میں نوجوانوں کے ایک جرگے سے گفتگو کررہے تھے جس نے راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ ہم نے اپنے عوام کے لہو اور قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کرکے امن حاصل کیاہے اور ہم امن وامان کی صورتحال کو کبھی خراب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دشمن قوتوں سے باخبر رہیں جو ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھاکرہماری کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرناچاہتی ہیں۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے افغانستان کے ساتھ تعاون کے فرو غ اورپاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے افغان قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کاتذکرہ بھی کیا۔

جرگے نے فاٹا میں امن، استحکام اور سماجی ترقی میں پاک فوج کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں