مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے رشا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں ٹرمپ نے جو ٹوئٹ کیا ہے وہ خود ان سے ہی مخصوص ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے شام کے صدر بشار اسد کو حیوان کہتے ہوئے مخاطب کیا ہے۔
بشار اسد نے کہا کہ یہ ایک تسلیم شدہ اصول ہے کہ جو کچھ تم کسی کے بارے میں کہتے ہو وہ وہی ہوتا ہے کہ جو تم ہوتے ہو اسی لئے ٹرمپ توہین آمیز بات کر کے اپنی حقیقی شخصیت کو پہچنواتے ہیں اور یہ ایک فطری امر ہے۔
انھوں نے امریکی صدر کے بیان کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو چیز اندرونی احساس کا باعث بنتی ہے وہ عوام ایسے ہوتے ہیں کہ جن پر آپ اعتماد کرتے ہیں اور ایسے عوام کہ جو اعلی فکر کے مالک ہوتے ہیں اور اخلاق و منطق کے حامل ہوتے ہیں اور یہی محرکات انسان کے اندر اثر انداز واقع ہوتے ہیں تاہم ٹرمپ جیسے کسی انسان کے تصور سے اندرونی طور پر کوئی احساس ہی پیدا نہیں ہوتا۔
شامی کے صدر نے اپنے اس انٹرویو میں شام کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے شامی شہروں منجملہ ادلب سے مسلح گروہوں کے انخلا، صیہونی حکومت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور شام کے شمالی علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
پیغام کا اختتام/