16 October 2024

پاکستان کی قومی اسمبلی تحلیل کر دی گئی

پاکستان کی وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۳۲
تاریخ اشاعت: 23:42 - May 31, 2018

پاکستان کی قومی اسمبلی تحلیل کر دی گئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت پارلیمانی امور کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک کی چودھویں قومی اسمبلی اکتیس مئی دو ہزار اٹھارہ کی رات بارہ بجے تحلیل ہو جائے گی۔

ہمارے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بارہ بجے پاکستان کی قومی اسمبلی کی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ملک میں نگراں حکومت آئے گی جو پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات تک ملکی معاملات چلانے کی ذمہ دار ہو گی۔

توقع ہے کہ سابق چیف جسٹس ناصرالملک نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے جمعے کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نگراں حکومت کے لیے اب تک صرف نگراں وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ ابھی چاروں صوبوں کے نگراں وزرائے اعلیٰ کے ناموں کو حتمی شکل دیا جانا باقی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں