16 October 2024

پاکستان میں 10 ایرانی ملاحوں کی رہائی

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی جیل میں قید 10 ایرانی ملاحوں کو ایرانی قونصلیٹ کی کوششوں سے کل رہا کروا لیا گیا.
خبر کا کوڈ: ۱۵۳۶
تاریخ اشاعت: 11:45 - June 01, 2018

پاکستان میں 10 ایرانی ملاحوں کی رہائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ملاحوں کو غیرقانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو کراچی کی جیل میں رکھا گیا تھا.

کراچی کی جیل سے رہائی کے بعد تمام  ایرانی ملاح ایران  پہنچ گئے ہیں۔

رواں سال مارچ کے مہینے میں 9 ایرانی ملاحوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازیں ان کو بھی ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا.

گزشتہ دو سال کے دوران کراچی میں ایرانی قونصلیٹ کی کوششوں سے سندھ کی جیلوں سے 40 ایرانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

واضح رہے کہ درجنوں پاکستانی ملاحوں کو غیرقانونی طور پر ایرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور دونوں ملکوں کے حکام کی کوششوں کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں