اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کے زوال کی رفتار کند نہیں ہو سکتی، ڈاکٹر علی عسکری

ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ عبدالعلی علی عسکری نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی رائے عامہ میں پے در پے رسوائی کے نتیجے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۳۸
تاریخ اشاعت: 19:45 - June 03, 2018

امریکہ کے زوال کی رفتار کند نہیں ہو سکتی، ڈاکٹر علی عسکریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے اپنے اوپر عائد کی جانے والے پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ امریکی محکمہ خزانہ نے پندرہ مئی کو ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ سامراجی محاذ کے ابلاغیاتی اداروں کی اجارہ داری کے خاتمے اور ایران نیز عالمی رائے عامہ کے سامنے اپنی پے در پے رسوائی کی وجہ سے بوکھلایا ہوا ہے۔

ڈاکٹر علی عسکری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ اس وہم میں مبتلا ہے کہ وہ ایرانی عوام کے خلاف مسلسل پابندیاں عائد کر کے اپنی زوال کی رفتار کم کر سکتا ہے۔

انہون نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا الٹا نتیجہ برآمد ہو گا اور ایران کےعوام امریکہ کے مقابلے میں پہلے زیادہ متحد ہو جائیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں