مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کینیڈا میں جی سیون کے وزرائے اقتصاد و خزانہ کے اجلاس کے اختتام پر برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا اور جاپان کے وزرائے اقتصاد نے اپنے مشترکہ بیان میں امریکہ کی تجارتی پالیسیوں کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچین سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کو ان ممالک کی تشویش سے آگاہ کریں۔
اس بیان میں ان ممالک کے وزرائے اقتصاد و خزانہ نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور المونیئم پر یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف ٹھوس کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ آئندہ ہفتے ہونے والے جی سیون کے سربراہی اجلاس میں اس سلسلے میں پیدا ہونے والے مسائل پر غور کیا جائے گا۔
پیغام کا اختتام/