مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی طرف سے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ( رہ ) کی 29 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ علماء ، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق حضرت امام خمینی کی 29 ویں برسی کی تقریب شبستان امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی، اس تقریب میں حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی، حرم حضرت معصومہ کے متولی آیت اللہ سعیدی ، ایرانی پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں ، خبرگآن کونسل کے بعض نمائندوں ، جامعہ مدرسین کے اراکین، ، شہداء کے اہلخانہ ، رضاکار دستوں اور عوام کے مخۃلف طبقات نے شرکت کی۔
اس تقریب میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی نے تقریر کرتے ہوے کہا خدا پر توکل، بندگی، اخلاص، توسل، تواضع، انکساری، زھد اور تقوی امام خمینی (رح) کی اخلاقی خصوصیات میں سے ہیں انھوں نے مزید کہا امام خمینی (رح) نے اخلاقی پہلوں کو زندہ کیا ہے آج حکام ، عوام اور دوسرے عہدہ داروں کو چاہیے ان اخلاقی پہلوں پر عمل کریں۔
حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے امام خمینی(رح) کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوے قم کی عوام کی طرف سے 15 خرداد کی تحریک کے بارے میں کہا امام خمینی (رح) مظہر اخلاص تھے کبھی بھی انھوں نے اپنی تعریف نہیں کی یہ امام خمینی (رح) کی سب سے اہم خصوصیت تھی جامعۃ المطفی العالمیہ کے پروفیسر ناصر رفیعی نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا کہ امام خمینی(رح) کو اپنے مقصد اور اپنی باتوں پر یقین اور ایمان تھا۔
حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے کہا: آج عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کا نام امام خمینی(رح)کے نام ساتھ پہچانا جا تا ہے اس دور میں امام خمینی (رح) کے نام نے پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے،
حجۃ الاسلام والسملمین ناصر رفیعی نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوے کہا اگر پوری دنیا ہمارا ساتھ چھوڑ دے ہمیں خدا پر توکل نہیں چھوڑنا چاہیے ناصر رفیعی نے مزید کہا ہماری ذمہ داری تکلیف پر عمل کرنا ہے اس سے پہلے بھی ان سے سخت حالات ملک میں رونما ہو چکے ہیں۔
اس تقریب میں حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی کے علاوہ شاعر اہل بیت علیہم السلام استاد محمد مھدویان نے بھی امام خمینی(رح) کی شان میں اپنا منظوم کلام پیش کیا۔
واضح رہے کے اسلامی جمہوری ایران کے راہنما اور قائد امام خمینی(رح) کی 14 خرداد 1368 شمسی کو دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال ہوا تھا۔ جنکی قم میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی طرف سے 29 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ علماء ، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
پیغام کا اختتام/