16 October 2024

غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۵۶
تاریخ اشاعت: 20:08 - June 07, 2018

غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کی جارحیتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ نابلس اور قلقیلیہ پر حملہ کیا جہاں فلسطین کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں اور پھر صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

صیہونی فوجیوں کی اس کارروئی میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ کئی دیگر کو انھوں نے گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے نقب کے علاقے کی فلسطینیوں کی اراضی کو صیہونی حکومت سے متعلق قرار دیتے ہوئے العراقیب میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات کو غیر قانونی قرار دے دیا اور بلڈوزروں سے مکانات کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔

العراقیب کا علاقہ جو صحرائے نقب میں بئرالسبع کے شمال میں واقع ہے عرب آبادی کے ان اکیاون علاقوں میں شامل ہے کہ جنھیں صیہونی حکومت تسلیم نہیں کرتی اور وہ اس پورے علاقے کو یہودی علاقہ بنانے کے لئے صیہونی آبادکاری کی غرض سے ان تمام علاقوں کے مکینوں کو ترک وطن پر مجبور اور ان علاقوں کو مسمار کرنے کا اقدام کرتی رہی ہے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں