16 October 2024

ایران ھندوستان ساتھ تعاون کی توسیع کا خیرمقدم

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران نئی دہلی کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات اور تعاون کی توسیع کا خیرمقدم کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۶۰
تاریخ اشاعت: 23:18 - June 10, 2018

ایران ھندوستان ساتھ تعاون کی توسیع کا خیرمقدممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے چین کے شہر چینداؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ہونے والی میں تہران اور نئی دہلی کے تعلقات کے فروغ اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبے میں ہندوستان کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ ہندوستان، افغانستان اور وسطی ایشیا سے مشرقی یورپ کے درمیان رابطہ پل کی حیثیت سے دونوں ملکوں اور علاقے کے تاریخی و تجارتی تعلقات کو ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط و مستحکم بنا سکتی ہے۔

ڈاکٹر روحانی نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ میں بینکنگ تعاون کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نئی دہلی میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان طے پانے والے حالیہ سمجھوتوں پر عمل درآمد میں تیزی لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور طے شدہ پروگراموں اور منصوبوں پر عمل درآمد کو دو طرفہ تعلقات کی ماضی سے زیادہ توسیع کی راہ میں اہم قدم قرار دیا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی تہران اور نئی دہلی کے تعلقات کے فروغ کے عمل میں تیزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات و تعاون کی توسیع کا خواہاں ہے۔

انھوں نے اسی طرح چابہار بندرگاہ کی خصوصی اہمیت و مقام کو علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار کا حامل قرار دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں