16 October 2024

پاکستان؛ عام انتخابات 2018 کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۶۹
تاریخ اشاعت: 12:22 - June 12, 2018

پاکستان؛ عام انتخابات 2018 کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ضابطہ اخلاق کی پاسداری کے لیے مجموعی طور پر 592 ٹیمیں بنائی گئیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی الگ الگ مانیٹرنگ ٹیمیں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاٹا انضمام کی 12 نشستوں کے لیے الگ مانیٹرنگ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے لیے ہر مانیٹرنگ ٹیم 2 افراد پر مشتمل ہوگی، مانیٹرنگ کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ملازمین کو ہائر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدام پر مانیٹرنگ ٹیمیں ریجنل مانیٹرنگ آفیسر کو رپورٹ کریں گی جبکہ ریجنل مانیٹرنگ آفیسرضلعی سطح پر تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریجنل مانیٹرنگ آفیسر کارروائی کر سکتا ہے تاہم الیکشن کے لیے تیاریاں مکمل ہیں تمام مراحل احسن انداز میں نمٹا لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ 25 جولائی کو الیکشن والے دن ہر پولنگ بوتھ پر فوج تعینات ہوگی جو کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

واضح رہے کہ ن لیگ نے پولنگ بوتھ پر فوج کی تعیناتی پر اعتراض اٹھا دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث کی دستبرداری اور وکیل نہ ملنے کی دہائی بھی الیکشن میں تاخیرکا حربہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں