مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں کے نئے آئی جیز کی تعیناتی اور چیف سیکرٹریز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت آج انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز کو دس بجے طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
پیغام کا اختتام/