16 October 2024

ڈپٹی اسپیکر افغان پارلیمنٹ: عوام پارلیمانی انتخابات میں شرکت نہ کریں

افغان پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات ایک طے شدہ عمل ہے جس میں کابل حکومت سمیت مغربی ممالک کی مداخلت ہوتی ہے لہذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس عمل میں شرکت کرنے سے اجتناب کریں۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۲۴
تاریخ اشاعت: 13:43 - June 21, 2018

ڈپٹی اسپیکر افغان پارلیمنٹ: عوام پارلیمانی انتخابات میں شرکت نہ کریںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغان پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ہمایون ہمایون نے اپنے ملک کے پارلیمانی انتخابات کو ایک طے شدہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کابل حکومت اور مغربی ممالک کی مداخلت کیساتھ انجام پاتا ہے۔

انہوں نے شناختی کارڈز کی خرید و فروخت اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر تنقید کی اور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کرنے سے اجتناب کریں۔

ہمایون نے مزید کہا کہ افغان حکومت میں شفاف اور دھاندلی کے بغیر انتخابات کے انعقاد کی طاقت نہیں جبکہ یورپی یونین، نیٹو اور امریکی افواج کابل حکومت پر انتخابات کے انعقاد کیلئے مسلسل دباو ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابل حکومت نے امیدواروں کی رجسٹریشن کیلئے خاص شرائط رکھی ہیں لہذا عوام کو ایسے میں عمل میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔

افغان پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کابل حکام اپنے ذاتی اور پارٹی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں جبکہ مغربی ممالک افغان قوم کی سرنوشت کیساتھ جاری کھیل کو ختم کردیں۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے بھی اس سے قبل پارلیمانی انتخابات کو امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے پہلے سے طے شدہ عمل قرار دیتے ہوئے عوام سے اس میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں