16 October 2024

جنرل باجوہ کی پولینڈ حکام کیساتھ جیو اسٹرٹیجک صورتحال اور علاقائی سلامتی پر گفتگو

پولینڈ کی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور علاقائی سلامتی واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۲۵
تاریخ اشاعت: 13:49 - June 21, 2018

جنرل باجوہ کی پولینڈ حکام کیساتھ جیو اسٹرٹیجک صورتحال اور علاقائی سلامتی پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے جہاں انھوں نے پولینڈکے وزیر دفاع، نائب وزیردفاع، چیف آف جنرل اسٹاف، کمانڈر آف پولینڈ آرمڈ فورسز اور کمانڈر لینڈ فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون بڑھانے، جیوسٹرٹیجک صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پولینڈ کی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور علاقائی سلامتی واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوجی تربیت کے شعبے میں تعاون کیلئے تجربات کے تبادلوں کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں