16 October 2024

اسپین کے مقابلے میں اچھا کھیل پیش کرنے پر رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے کھلاڑیوں کی قدردانی

رہبر انقلاب اسلامی نے فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شریک ایرانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں اسپین کے خلاف میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پران کی تعریف کی ہے-
خبر کا کوڈ: ۱۶۳۱
تاریخ اشاعت: 6:52 - June 22, 2018

اسپین کے مقابلے میں اچھا کھیل پیش کرنے پر رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے کھلاڑیوں کی قدردانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں رابطہ کر کے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر نے آپ کا پیغام کھلاڑیوں تک پہنچایا-

رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں کھلاڑیوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بدھ کی رات کا آپ لوگوں کا کھیل بہت عمدہ تھا خدا وند عالم آپ لوگوں کی توانائیوں میں اضافہ فرمائے-

ایران کی ٹیم نے روس میں کھیلے جا رہے عالمی کپ فٹبال کے ایک میچ میں کئی بار کی عالمی اور یورپی چیمپیئن اسپین کے مقابلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اگرچہ ایران کی ٹیم صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کھا گئی لیکن اسپین کے کھلاڑیوں کو اس جیت کے لئے بہت زیادہ محنت کرنی پڑی اور کھیل کے بعد اسپین کے کوچ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایران کے ساتھ اس کا میچ انتہائی سخت تھا-

اس سے پہلے ایران نے اپنے گروپ میں چودہ جون کو کھیلے گئے میچ میں مراکش کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی- ایران کی ٹیم اپنے گروپ کا اگلا میچ یورپ اور دنیا کی ایک اور مضبوط ٹیم پرتگال سے کھیلے گی- پرتگال کی ٹیم میں شہرہ آفاق کھلاڑی رونالڈو اس ٹورنامنٹ کے اپنے ملک کے دو میچوں میں اب تک چار گول کر چکے ہیں-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں