اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے انتخابات میں غلامان امریکہ رسوا ہوں گے

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں تبدیلی نہ آئی تو خونی انقلاب آئے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۴۶
تاریخ اشاعت: 13:37 - June 23, 2018

پاکستان کے انتخابات میں غلامان امریکہ رسوا ہوں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں غلامان امریکہ رسوا اور غلامان رسول سرخرو ہوں گے، شریف خاندان نے جمہوریت کو بادشاہت میں بدل دیا ہے،پاکستان میں ڈیموکریسی لوٹا کریسی اور ایجنٹو کریسی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں تبدیلی نہ آئی تو خونی انقلاب آئے گا۔ ملک بچانے کے لئے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ توڑنا ضروری ہے۔ چند خاندان ستر سال سے باری باری حکمرانی کر رہے ہیں۔ 25 جولائی عوام کے شعور کے امتحان کا دن ہے۔ گیم ن لیگ کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عوام ختم نبوت سے غداری کرنے والوں سے نفرت کرتے ہیں۔ امریکی لابی ن لیگ کے ساتھ ہے۔ پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن نواز شریف کے حامی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 25 جولائی کو نوٹوں کی سیاست دفن کر دیں گے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں