اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جوہری معاہدے کے تحفظ پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ سے ہونے والی ملاقات جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے یورپی یونین کی کوشش پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۴۷
تاریخ اشاعت: 14:41 - June 23, 2018

جوہری معاہدے کے تحفظ پر ہندوستان کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، دوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج  نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے  گزشتہ روز برسلز میں  ہونے والی ملاقات کے موقع پر مختلف موضوعات خاص طور سے ایران جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات میں سشما سوراج  اورفیڈریکا موگرینی نے ہندوستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے فروغ اور اسی طرح اکتوبر 2017 میں ہونے والے معاہدے پر عمل در آمد پر بھی تاکید کی۔

اس ملاقات میں.فریقین نے مختلف علاقائی اور عالمی مسائل سمیت ایران جوہری معاہدہ، خارجہ پالیسی، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی.فریقین نے روہنگیا، افغانستان، مالدیپ کے مسائل، جوہری معاہدے کے تحفظ کی اہمیت اور سفارتی کوششوں کے ذریعے جزیرہ نما کوریا میں جوہری اسلحہ کی تخفیف کے حوالے سے بھی گفتگو کی.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں