16 October 2024

ریاض پر میزائل حملہ؛ نہتے یہنیوں پر بمباریاں نہ رکیں تو مزید سرپرائزنگ دیں گے

یمن کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق دارالحکومت ریاض پر بلیسٹک میزائل سے حملہ اور باڈر پر مزید تین سعودی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات جبکہ یمنیوں کا کہنا ہے کہ اگر متجاوز سعودی اتحاد کی جانب سے بمباری کا سلسلہ نہ رکا تو دشمن کو مزید سرپرائز دیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۷۱
تاریخ اشاعت: 13:39 - June 25, 2018

ریاض پر میزائل حملہ؛ نہتے یہنیوں پر بمباریاں نہ رکیں تو مزید سرپرائزنگ دیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ یمن سے دارالحکومت ریاض پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو امریکی ساختہ پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم کے ذریعے فضا میں تباہ کردیا گیا جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کی سرحد کے ساتھ ایک جھڑپ میں مزید تین سعودی فوجی مارے گئے ہیں۔

ادھر یمن کے سرکاری ٹی وی چینل المسیرہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے عسکری اہداف پر برکان نامی متعدد میزائل داغے ہیں اور ان میزائلوں کا نشانہ سعودی وزارت دفاع اور شاہی خاندان سے وابستہ کچھ مقامات ہیں۔

یمن کا کہنا ہے کہ میزائلوں نے اپنے اہداف تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق جس وقت میزائل گر رہا تھا تو اس وقت عشا کی نماز کا وقت ہو چلا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی وڈیوز میں میزائل کو ریاض کی فضا میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

دوسری جانب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی بمباری میں آج یمن میں مزید افراد کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے عندیہ دیا ہے کہ اگر متجاوز سعودی اتحاد کی جانب سے بمباری کا سلسلہ نہ رکا تو دشمن کو مزید سرپرائز دیں گے۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں