مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، برطانوی شاہی شہزادے پرنس ولیم آج اسرائیل ، مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کریں گے اور نیتن یاہو کے علاوہ صدرد محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔
پرنس ولیم آج اسرائیل اور مقبوضہ المقدس کا دورہ کر کے تاریخ رقم کریں گے، وہ شاہی خاندان کی طرف سے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے شخص ہوں گے۔
برطانوی اخبار کے مطابق 36 سالہ پرنس ولیم بیت المقدس اور اسرائیل کا دورہ اپنی اہلیہ کے بغیر کریں گے، اسرائیل میں شہزادے کی ملاقات نیتن یاہو اور فلسطین میں صدر محمود عباس سے ہو گی۔
انہیں دورے کے دوران قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور مغربی دیوار براق بھی کاد ورہ بھی کرایا جائے گا، جبکہ کوہ زیتون سے قدیم بیت المقدس کا نظارہ کرایا جائے گا۔
پیغام کا اختتام/