اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی فوج کی جوابی کارروائی پر امریکی اشتعال انگیزی

امریکہ نے یمن پر پچھلے تین برسوں سے جاری سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں اور بچوں کے قتل عام کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی عرب پر یمنی فوج کے جوابی میزائل حملے کی مذمت کی ہے-
خبر کا کوڈ: ۱۶۸۹
تاریخ اشاعت: 23:00 - June 26, 2018

یمنی فوج کی جوابی کارروائی پر امریکی اشتعال انگیزیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں سعودی دارالحکومت ریاض پر یمنی فوج کے جوابی میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکا نے گذشتہ تین برسوں کے دوران یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں اور بچوں کے قتل عام کی ایک بار بھی مذمت نہیں کی ہے -

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی دارالحکومت ریاض کے فوجی ٹھکانوں اور شاہی دربار سے وابستہ اداروں پر میزائلوں سے حملہ کیا- یمنی فوج کے ایک ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن کے بیلسٹیک میزائل ریاض میں اپنے نشانہ پر جا کر لگے ہیں یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب اپنے پٹریاٹ میزائل کسی ہدف کے بغیر فائر کرتا ہے-

یمن کے مذکورہ فوجی ذریعے نے کہا کہ سعودی عرب کے ذریعے بے ہدف پٹریاٹ میزائل فائر کیا جانا اس بات کا باعث بنا ہے کہ یہ میزائل خود سعودی عرب کے ہی رہائشی علاقوں پر گریں-

امریکا نے ایک ایسے وقت ریاض پر یمنی فوج کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے جب اس نے گذشتہ تین سال سے زائد عرصے کے دوران یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ کارروائیوں اور حملوں کی ایک بار بھی مذمت نہیں کی-

سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کی مدد سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جبکہ اس نے یمن کا زمینی، سمندری اور ہوائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے-

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں- ان وحشیانہ حملوں کی وجہ سے دسیوں لاکھ یمنی شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں- سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک دعوی کرتے ہیں کہ ایران یمنی فوج کو ہتھیار اور میزائل فراہم کر رہا ہے اور اسی وجہ سے یمن کا بحران حل نہیں ہوپا رہا ہے- لیکن یمنی حکام نے بارہا سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے اس طرح کے دعوؤں کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج کی دفاعی توانائیاں پوری طرح سے اس کی اپنی ہیں اور یہ صلاحتیں یمنی فوج نے خود حاصل کی ہیں-

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یمن کا ہر طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے باوجود یمن کی دفاعی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے- تین سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد سعودی عرب یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں