مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں یو این ایچ سی آر کے دفتر کی انچارج ایرینا کرنیاک نے گیارہ ملکوں کے سفارتکاروں اور ایران میں سرگرم اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیوں کے عہدیداروں کے ہمراہ ایران کے شہر کرمان میں آئی ٹی آئی کالج کے دورے کے موقع پر کہا کہ کرمان شہر میں غیر ملکی باشندوں کو جس طرح سے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں دیگر ملکوں کے لئے بھی مثال بن سکتی ہیں-
انہوں نے کرمان میں افغان پناہ گزینوں کے لئے وسیع پیمانے پر فراہم کی گئیں سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کی معیشت کے شعبوں میں ایران کے اندر انہیں بہترین خدمات اور سہولتیں فراہم کی گئی ہیں-
صوبہ کرمان کے گورنریٹ میں غیر ملکی شہریوں اور پناہ گزینوں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل حمید شمس الدینی نے بھی کہا کہ برطانیہ، انڈونیشیا، نائیجیریا، ناروے، پولینڈ، آسٹریلیا، فنلینڈ، فرانس، جرمنی، ہنگری اور جمہوریہ چک کے سفارتکاروں نے تہران میں متعین یو این ایچ سی آر کے دفتر کی انچارج کے ہمراہ کرمان کا دورہ کیا ہے-
پیغام کا اختتام/