16 October 2024

ایران و پاکستان کے اعلی فوجی کمانڈروں کی ملاقات

پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل بلال اکبر نے تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۱۰
تاریخ اشاعت: 23:12 - June 29, 2018

ایران و پاکستان کے اعلی فوجی کمانڈروں کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل محمد پاکپور اور جنرل بلال اکبر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سرحدی سیکورٹی اور تعاون کی سطح میں اضافے، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور سرحدی علاقوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر جنرل پاکپور نے اس موقع پر کہا کہ دشمنان اسلام کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد، تعاون اور ہم آہنگی میں اضافہ ضروری ہے۔

ایران و پاکستان کے اعلی فوجی عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور سیکورٹی تعاون کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور پائیدار بنانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل بلال اکبر، ایرانی فوجی عہدیداروں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کی غرض سے تہران کے دورے پر ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں