اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی جانب سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی حمایت

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے درمیان دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے.
خبر کا کوڈ: ۱۷۱۵
تاریخ اشاعت: 12:16 - June 30, 2018

ایران کی جانب سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے دہشت گردی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی جیسے عالمی خطرے کا ڈٹ کر مشترکہ طور پر مقابلہ کریں اور ایران دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے.

اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق، 100 ممالک سے 25000 کے قریب دہشت گردوں کو شام بھجوایا گیا ہے اور یہ بات عالمی تنظیموں اور عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے.

واضح رہے کہ شام میں بڑی تعداد میں داعش اور جبھۃ النصرہ کے دہشتگردوں کی موجودگی اور امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سے ان کی بھرپور حمایت و مدد کے باوجود انھیں شکست ہوئی اور وہ شام سے فرار کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں