اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی حمایت سے متعلق پیکیج کی حمایت

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نےکہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی حمایت سے متعلق پیکیج کی یورپی یونین کے 28 رکن ممالک نے حمایت کرتے ہوئے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۱۶
تاریخ اشاعت: 12:23 - June 30, 2018

ایران کی حمایت سے متعلق پیکیج کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کل جمعہ کے روز بریسلز میں یورپی یونین  کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام  پرکہا کہ مذکورہ پیکیج دو روز تک ایران کے حوالے کر دیں گے۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ بلفاریہ کے علاوہ یورپی یونین کے دیگر تمام رکن ممالک نے مذکورہ پیکیج پر مثبت رائے دی۔

جوہری معاہدے میں یورپ کی جانب سے شامل جرمنی،فرانس اور برطانیہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے ایران کی حمایت کرنے سے متعلق پیکج کی تدوین میں حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے اس پیکج میں یورپی سرمایہ کاری کرنے والے بینک کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایران کی حمایت کرے ۔ اس سے قبل ایران کے سیاسی امور میں نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جون کے مہینے کے آخر تک ایران کے مفادات کے تحفظ کے لئے یورپی یونین کی مجوزہ پیکج کی جانب اشارہ کیا تھا۔

عباس عراقچی نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں ایران کے شامل رہنے کا دارو مدار یورپی ممالک اور روس اور چین کے اقدامات پر  ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں