اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی فوج نے سعودی فوجی اتحاد پر کاری ضرب لگادی

یمنی فوج نے مغربی صحرائے میدی اور مغربی ساحلی علاقوں میں سعودی اتحاد کی میرین دستے اتارنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ اس کاروائی میں سعودی فوجی اتحاد کو زبردست جانی اور مالی نقصان اٹھاتے ہوئے پسپا ہونا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۲۰
تاریخ اشاعت: 21:47 - June 30, 2018

یمنی فوج نے سعودی فوجی اتحاد پر کاری ضرب لگادیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے صوبہ حجہ کے علاقے صحرائے میدی میں ایک بھرپور آّپریشن کے دوران سعودی فوجی اتحاد کی متعدد گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔

یمنی بحریہ اور ساحلی دفاع پر مامور فوجی جوانوں نے مغربی ساحلی علاقے میں سعودی و اماراتی اتحاد کی میرین دستے اتارنے کی کوشش ناکام بنادی اور جارح فوجیوں کو پسپائی پر مجبور کردیا -ایک اور کارروائی کے دوران یمنی فوج نے مغربی ساحلوں کے قریب سعودی فوجی اتحاد کی جنگی کشتیوں پر حملہ کرکے فوجیں اتارنے کی کوشش بھی ناکام بنادی ہے۔اس کارروائی کے دوران سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔سعودی اور اماراتی اتحاد کے فوجیوں نے انیس جون سے یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ پر قبضے کے لیے زمینی، فضائی اور سمندری حملے شروع کیے تھے تاہم انہیں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

۔یمنی فوج کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مغربی ساحلی علاقوں میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف میزائل حملے بھی کیے جا رہے ہیں جن کے دوران درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے جدید بلیسٹک میزائل کا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔یمنی فوج کے جدید ترین میزائل حملے میں بھی سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور علاقے میں ان کی پیشقدمی روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے پولیٹیکل آفس کے رکن ضیف اللہ شامی نے صنعا میں ایک بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام نے اپنی استقامت و پا‏ئیداری کے ذریعے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ اپنی آزادی و خود مختاری کا سودا ہرگز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے خلاف جنگ کے تمام محاذوں پر فوجی جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یمنی عوام اپنی سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں-

قابل ذکر ہے کہ ہزاروں یمنی شہریوں نے ملک کے ساحلی شہر الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن  پرمغربی ساحلوں کاتحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے جیسے نعرے درج تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں