مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یہ بات صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ صنعت و معدنیات و تجارت کے سربراہ نادر میر شکار نے اسنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
میر شکار کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران ایک سو چالیس ملین ڈالر کی اشیا صوبہ سیستان و بلوچستان کے راستے پاکستان اور افغانستان برآمد کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک تعمیراتی سامان، غذائی اشیا اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی وافر مقدار پاکستان اور افغانستان بھیجی گئی ہے۔
میر شکار نے کہا کہ اس صوبے کے راستے برآمد کی جانے والی مصنوعات میں ساٹھ فی صد پاکستان اور چالیس فی صد اشیا افغانستان برآمد کی گئیں۔
پیغام کا اختتام/