اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انسانی حقوق امریکہ کا سیاسی نعرہ : ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکی حکومت کی نگاہ میں دوسرے ممالک پر دباو ڈالنے کیلئے انسانی حقوق ایک نعرہ،دباو ڈالنے والا ہتھکنڈہ اور سیاسی حربہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۴۱
تاریخ اشاعت: 13:33 - July 02, 2018

انسانی حقوق امریکہ کا سیاسی نعرہ : ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے انسانی حقوق کے بارے میں امریکی دعووں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے مہاجرین اور بچوں کو ان کے والدین سے علیحدہ کرنے کےاقدامات بذات خود غیر انسانی اور انسانیت کے خلاف ہیں۔

بہرام قاسمی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے طرز عمل اور اس کمیٹی سے امریکہ کے نکلنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں ڈبل اسٹینڈرڈ اس بات کا باعث بنی کہ امریکہ من مانی کرے اور یہ ادارہ اس حوالے سے دوغلی پالیسی پر عمل کرے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے عالمی معاہدوں من جملہ پیرس معاہدے اور جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات معاہدوں کو پاوں تلے روندنے اور معاہدوں کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں