اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کا شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا پروگرام تیار ہے، بولٹن

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہاہے کہ شمالی کوریا کا بڑے پیمانے پر ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام ایک سال کے اندر تلف کیاجاسکتاہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۴۴
تاریخ اشاعت: 15:21 - July 02, 2018

امریکہ کا شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا پروگرام تیار ہے، بولٹنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،انہوں نے سی بی ایس کو بتایا کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے جراثیمی اور جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کو ایک سال کے اندر تلف کرنے کا پروگرام تیار کیا ہے اور اگر شمالی کوریا مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تفصیلات ظاہر کرے تو امریکہ اپنے اس پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد کرسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو جلد ہی شمالی کوریا کے رہنمائوں کے ساتھ مجوزہ پروگرام کے حوالے سے بات چیت کریں گے تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل کی تکمیل میں طویل عرصہ درکار ہوسکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں