16 October 2024

شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت سلب/ ماہر الخباز کو سزائےموت / بحرین بھر میں مظاہرے

بحرین کے بزرگ عالم دین اور شیعہ مسلمانوں کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت سلب کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا
خبر کا کوڈ: ۱۷۵
تاریخ اشاعت: 7:34 - January 30, 2018

شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت سلب/ ماہر الخباز کو سزائےموت / بحرین بھر میں مظاہرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بحرین کے بزرگ عالم دین اور شیعہ مسلمانوں کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت سلب کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

بحرین کی عدالت عالیہ نے بحرینی شیعوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو سنائی جانے والی سزا کی توثیق کردی ہے جس کے نتیجے میں شیخ عیسیٰ قاسم کو ایک سال قید اور انکی شہریت سلب کرنے کے حکم کی تایید ہوگئی ہے۔

عدالت نے اسی طرح اپنی معاندانہ کارروائی کے نتیجے میں فیصلہ سناتے ہوئے ایک سیاسی قیدی ماہر الخباز کے سر قلم کئے جانے کے فیصلے کی بھی توثیق کر دی ہے۔

ماھر الخباز کو انیس فروری دو ہزار تیرہ کو آل خلیفہ کے کارندوں نے اغوا کر لیا تھا۔ انہیں کئی ماہ تک حراست میں رکھ کر ماورائے عدالت تشدد کے بعد بالآخر سن دو ہزار چودہ میں ایک پاکستانی نژاد پولیس افسر کے قتل کے مبینہ جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ 

گذشتہ مہینے ان کی جانب سے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے بحرین کی اعلی عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے۔

شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت سلب/ ماہر الخباز کو سزائےموت / بحرین بھر میں مظاہرے

ادھر بحرین کی ڈکٹیر حکومت کی ایما پر کئے جانے والے عدالتی فیصلوں کے خلاف بحرین کے متعدد علاقوں میں مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔ مظاہرین معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت سلب کئے جانے اور انہیں قید کی سزائے سنائے جانے اسی طرح جوان شیعہ مسلمان ماہر الخباز کو سزائے موت کی سزا سنائے جانے پر شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ 

ملک بھر میں جاری مظاہروں سے نمٹنے کے لئے فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فورسز کی جانب سے محاصروں اور دباو کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے اپنے گھروں سے نکل کر سڑکوں پر جمع ہوچکی ہے جبکہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے معاندانہ فیصلوں کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت نے گذشتہ سال آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو خمس جمع کرنے کے الزام میں انکے گھر میں نظر بند کر دیا تھا اور انکی شہریت سلب کرتے ہوئے الدراز کے علاقے میں واقع انکے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں