اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نااہل قرار

بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو نااہل قرار دے دیا اور اپیلیٹ ٹریبونل کا یارمحمدرند کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۶۱
تاریخ اشاعت: 14:42 - July 03, 2018

تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نااہل قرارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پرمشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے سردار یار محمد رند کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر اور اپیلیٹ ٹریبونل کا یارمحمدرند کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا اور انھیں نااہل قرار دے دیا۔

سردار یار محمد رند کی جانب سے پیروی سردار لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا نے کی۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

این اے 260 کچھی جھل مگسی اور پی بی 17 کے ریٹرننگ آفسران نے جعلی ڈگری کے ایف آئی آر اور اثاثہ جات چھپانے کے الزامات پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔

جس کے بعد انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کی، ایپلٹ ٹریبونل نے بھی ر او کے فیصلے کو برقرار رکھا اور نااہل قرار دے دیا تھا۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

دوسری جانب سردار یار محمد رند نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو انتخابات کے لئے نااہل قرار  دیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں