16 October 2024

ایران کی یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی حملے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب اور امارات کی جانب سے یمنی علاقے صعدہ میں ایک شادی کی تقریب پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا.
خبر کا کوڈ: ۱۷۶۴
تاریخ اشاعت: 11:35 - July 04, 2018

ایران کی یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی حملے کی شدید مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں سعدہ میں ایک شادی کی تقریب پر میں حالیہ سعودی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مظلوم یمنی شہریوں پر تعزیت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ فضائی حملہ یمن پر جارحیت کرنے والوں کے جنگی جرائم کی ایک اور مثال ہے. 

قاسمی نے کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والوں کو انسانی جان کی کوئی پرواہ نہیں اور حملے کرنے والوں نے گزشتہ سالوں سے ہزاروں افراد بالخصوص عورتوں اور بچوں کو قتل کر کے لاکھوں یمنی شہریوں کو اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والوں کو جب بھی اپنے مضموم عزائم میں ناکام کا سامنا ہوتا ہے تو وہ نہتے بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانے پر اتر آتے ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز صعدہ کے علاقے الظاہر میں ایک شادی کی تقریب پر سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کی فضائی حملے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں