مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،یہ بات 'جارگ لاؤبر' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران اور سوئٹزرلینڈ کے مابین دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی اور اقتصادی سمیت تمام شعبوں میں اچھے تعلقات رکھتے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر کے حالیہ سوئٹزرلینڈ کا دورہ دنیا کے مختلف ممالک کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لیے ایک پیغام ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جانب سے دنیا میں ایران کو تنہا کرنے کی کوششیں جارہی رہیں جبکہ ایرانی صدر ان سازشوں کی پرواہ کئے بغیر اس وقت دو اہم یورپی ممالک سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے دورے پر ہیں.
صدر اسلامی جمہوریہ ایران سوئٹزرلینڈ کا ایک روز دورہ مکمل کرنے کے بعد آسٹرین قیادت کی دعوت پر آسٹریا کے دارالحکومت 'ویانا' کے دورے پر پہنچے ہیں.
پیغام کا اختتام/